کراچی: MSO پاکستان ملکی ترقی کے دو بنیادی ستون ”ملّا” اور ”مسٹر” کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج اور دوری کو مٹاتے ہوئے ان کو ایک لڑی میںپروناچاہتی ہے تاکہ وہ صرف اور صرف دین اسلام کے غلبہ اور استحکام پاکستان کے لئے ایک پلیٹ فارم پر متحد و متفق ہوجائیں ، وطن عزیز پاکستان کو درپیش چیلنجز کا ادراک اور اس کے سد باب کے لیے نوجوانوں کی فکری تربیت کے حوالے سے ایم ایس او پاکستان اپنا کردار ادا کررہی ہے ۔ ہم نوجوانوں میں تعمیر وطن اور فروغ تعلیم کے حوالے سے شعور و آگہی کی جدوجہد جاری رکھیں گے،غلبہ اسلام و استحکام پاکستان کے لیے 15سالہ جدوجہد پر قومی شخصیات کا اعتماد ہمارے لیے سرمایہ افتخار ہے ۔مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 11جنوری 2017کو 16واں یوم تاسیس بعنوان “تجدیدعہد ودفاع وطن” بھرپور انداز میں منایا گیا ، اس موقع پرکراچی میں 12 جنوری بروز جمعرات کو تجدید عہد وفاع وطن سیمینار اور آل کراچی فائنل تقریری مقابلہ بسلسلہ سیرت النبی ۖ گرومندر پیراڈائز لان میں منعقد کیا گیا ، جس میں MSO کے مرکزی امیر شوری صفدر صدیقی ، مرکزی ناطم عمومی رانا ذیشان ، سابق ناظم صوبہ سندھ ارشد رشیدی ، پاکستان یکجہتی کونسل کے جنرل سیکرٹری عبد القادر جعفر ، ناظم کراچی راجہ عبد الرازق ، ناظم عمومی عنایت اللہ فاروقی ، معاون ناظم عافیت صدیقی ، ناظم تربیتی امور ملک بلال اکبر و دیگر نے خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سولہویں یوم تاسیس پر نئے جذبے کے ساتھ وطن کے دفاع کا جدید عہد کرتے ہیں ، مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی بنیاد جنوری 2001ء کو ملک و ملت کے چند صالح ،تعلیم یافتہ ،محب وطن ،باخبراور مخلص نوجوانوں نے رکھی تھی، اس کے بنیادی اغراض و مقاصدمیں وطن عزیز پاکستان کو ایک مستحکم اورترقی یافتہ اسلامی فلاحی مملکت بنانا شامل ہے، اس مقصد کے حصول کے لئے ”مسلم نوجوان” چاہے وہ ڈاکٹرز ہوں یا انجینئر، وکیل ہوں یا صحافی، عالم ہوں یا مفتی، قاری ہوں یا حافظ، وہ کسی عصری ادارے سے تعلق رکھتے ہوں یا دینی مدرسے سے ،ان میں احساس ذمہ داری پیدا کر کے دیانت، امانت، شرافت و صداقت جیسی صفات پیداکرناتاکہ وہ معاشرے کے بہترین فرد بن کر ملک کی ترقی اور استحکام میں بنیادی کردار ادا کرسکیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ MSO پاکستان گزشتہ 15سالوں سے نوجوانوں میں تعمیر وطن اور فروغ تعلیم کے حوالے سے شعور و آگہی کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے، طلبہ کے مسائل کے حل کے لیے اور طبقاتی نظام تعلیم کے خلاف مؤثر آواز اٹھانا MSO پاکستان کے منشور میں شامل ہے ، وطن عزیز پاکستان کو درپیش چیلنجز کا ادراک اور اس کے سد باب کے لیے نوجوانوں کی فکری تربیت کے حوالے سے ایم ایس او پاکستان اپنا کردار ادا کررہی ہے ، ہم سمجھتے ہیں کہ دریں حالات میں طلبہ برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نوجوانوں کو یہی پیغام دے رہی ہے۔