معمر رانا نے ’’بالچر‘‘ ہونے پر ڈرامے میں کام کرنے سے معذرت کرلی

Muammar Rana

Muammar Rana

لاہور (جیوڈیسک) فلم اسٹارمعمررانا نے ’’بالچر‘‘ ہونے کی وجہ سے ڈرامہ سائن کرنے سے معذرت کرلی۔ معلوم ہوا ہے کہ معمررانا کو’’بالچر‘‘ ہونے سے ان کے سرکے کچھ حصے کے بال گرگئے ہیں جب کہ چہرے پربھی اس کے اثرات نمایاں ہیں۔

وہ ان دنوں بالچر کاعلاج کروارہے ہیں اوران کے معالج نے انھیں کچھ عرصہ تک باقاعدگی سے علاج جاری رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔