لاہور (جیوڈیسک) عید کے روز فائرنگ سے زخمی ہونے والی اداکارہ انجمن کی بیٹی ایمان فاطمہ کا کہنا ہے کہ اگر گولیاں چلانے والا شخص ان کے سامنے آ جائے تو وہ اسے پہچان لیں گی۔اداکارہ انجمن کے سابق شوہر مبین ملک اپنی بیٹی ایمان فاطمہ کے ہمراہ عید کے روز گھر سے نکلے تو موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔
مبین ملک موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایمان فاطمہ شدید زخمی ہوگئیں۔ انہیں آٹھ گولیاں لگیں۔ کئی روز کے علاج کے بعد اب ان کی حالت بہتر ہے۔ ہوش میں آنے کے بعد ایمان فاطمہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ فائرنگ کرنے والوں کو نہیں جانتیں تاہم وہ سامنے آ جائے تو پہچان لیں گی۔