کراچی : جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے معروف سماجی رہنماء عبدالستار ایدھی کے گھر جاکر ان سے ملاقات کی اور عیادت کی اوران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ معروف تاجر امان اللہ اسماعیل و دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگومیں رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے عبدالستار ایدھی کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعاء کرتے ہوئے کہاکہ عبدالستار ایدھی کی خدمات قابل قدر ہیں۔
نوجوان صحیح معنی میں خدمت خلق کی روش کو اپنائیں اللہ تعالیٰ ایدھی کو جلد صحت عطاء فرمائے اور ان کی اولاد کو بھی باپ کی طرح خدمت خلق کی توفیق عطاء فرمائے، انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی نے اپنی زندگی ملک وقوم کی فلاحی ورفاہی خدمات کے لیے وقف کردی ہیں۔
ان کی فلاحی خدمات ناقابل فراموش ہیں اور ان کا سلسلہ ملک بھر میں پھیلا ہوا ہے۔