کراچی: جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے شہر میں بچوں کے قتل و اغواہ کی افواہوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہابچوں کے اغواہ وقتل کی افواہوں سے والدین فکرمند اور تشویش کا شکار ہیں ،بچے اغواہ وقتل نہیں ہو رہے تو پھر سوشل میڈیا میں افواہیں پھیلانے والوں کیخلاف کاروائی کیوں نہیں کی جارہی ہے ، لگتاہے منظم منصوبے کے تحت شہر میں خوف وہراس پھیلانے کیلئے افواہوں کا سہارہ لیاجارہاہے ۔ ،شہر میں غلط افواہیں پھیلا کر امن کو سپوتاژ کرنے والوں کو بے نقاب کیاجائے۔
ہفتہ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم کہاکہ شہری اپنے بچوں کے حوالے سے فکرمند اور شدید تشویش میں مبتلاء خوف وہراس کے خاتمے کے لیے حکومت کردار ادا کرے ، انہوں نے کہاک جھوٹی افواہوں پر بے گناہ شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا حکمرانوں اور قانون نافذکرنے والے اداروں نے بروقت روک تھام کیلئے اقدامات نہیں کیے تو حالات مزید گھمبیر ہوسکتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبروں میںصداقت نہیں تو ان افواہ پھیلانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے اور بے گناہوں پر تشدد کا مقدمہ ان کیخلاف درج کیاجائے۔
انہوں نے کہاکہ امن سکون مہیا کرنا حکمرانوں کی ذمہداری حکمران اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے ایسے اقدامات کریں جس سے شہریوں میں پایا جانے والا خوف اور اغواء کار کے شبہ میں عوام الناس کے ساتھ زیادتی کے دروازے بند ہوجائیں ،مفتی محمدنعیم نے مزید کہاکہ میڈیا کو بھی چاہیے کہ وہ افواہوں کو چلانے کے بجائے سچی اور حقائق پر مبنی خبروں کی اشاعت کریں کیونکہ میڈیا کا معاشرے کو درست سمت چلانے میں اہم کردار ہے۔