کراچی: جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، جامعہ بنوریہ کے طلبہ اور علماء کرام اور معتقدین نے ان کا شاندار استبقال کیا اور ان کو فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کیا۔
جمعرات کو حج کے واپسی کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے جامعہ بنوریہ عالمیہ میں رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم کہاکہ حج کی سعادت کا حصول عظیم الشان نعمت ہے جس پر اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے، مسلمانوں کے آپس میں تعصبات اور رنجشوں کے باعث آج مسلم ذلت وپستی کی طرف جارہے ہیں حج بیت اللہ مسلمانان عالم کیلئے اجتماعی ، ملی ، قومی وحدت ، شان وشوکت اسلام کا اظہارہے، انہوں نے کہاکہ بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی ملکی حالات پر شدید پریشان ہیں۔
پاک بھارت کشید کی وجہ سے تشویش میں مبتلا ہیں ، اقوام متحدہ میں وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں مسئلہ کشمیر کے حوالے کشمیری عوام اور ملکی عوام کی زبردست ترجمانی کی مگر ملکی حالات اور بھارتی مداخلت کو بے نقاب نہیں کرسکے، انہوں نے کہاکہ بھارت ایک طرف کشمیر میں ظلم زیادتی میں مصروف ہے تو دوسری جانب بلوچستان میں را کے ذریعے علیحدگی پسندوں کو مکمل سپورٹ کررہاہے جس کا واضح ثبوت کلبوشن یادیو کی گرفتاری اوراس کے اعتراف ہیں نوازشریف کو یہ معاملہ بھی اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر اٹھانا چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ اگر بھارت نے جارحیت کی کوشش کی تو اہل مدارس علماء ،طلبہ فوج کے شانہ بشانہ ملکی دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اول دستے کا کردار اداکریں گے، انہوں کے کہاکہ بھارت کی گیڈر بھبکیوں سے پاکستانی قوم نہ پہلے ڈرتی ہے اور نہ اب ہمیں کوئی ڈر ہے پاکستان نے دنیا بھر کی جنگ تنہاہ لڑی ہے بھارت پاکستان کو نقصان پہچانے کے خواب دیکھنا چھوڑ دے۔