کراچی: جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم کی سابق گورنرسندھ عشرت العباد سے الوداعی ملاقات باہم دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال اس موقع پر ان کے ہمراہ جامعہ بنوریہ عالمیہ کے ایڈمنسٹریٹر مولانا غلام رسول بھی تھے.مفتی محمد نعیم نے عشرت العباد کے بطور گورنر خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں 14 سال طویل گورنر رہنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ گورنر سندھ کی صوبے کیلیے گراں قدر خدمات ہیں مشکل وقت میں انہوں نے گورنر کا عہدہ سنبھالا ان کی بے پناہ صلاحیتوں کی وجہ سے آج شہر کی رونقیں بحال ہورہی ہیں انہوں نے کہا سندھ کی عوام کو ترقی وخوشحالی پر گامزن کرنے کیلیے عشرت العباد جیسے گورنر کی ضرورت ہے جو ہر مشکل کی کھڑی میں عوام کے بیچ رہے اور عوام کے درد کواپنا درد سمجھا ہے۔
انہوں نے کہا شہر قائد سے لسانی. قومی اور سیاسی تعصبات کو ختم کرنے میں عشرت العباد کا جوکردار دیکھنے ملا اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی. اس موقع پر مفتی محمد نعیم نئے گورنر سندھ سعید الزمان صدیقی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے یہ.توقع ظاہر کی کہ امید ہے سعید الزمان بھی گورنر کے عہدے پر تعینات ہونے کے بعد دیہی سندھ کے عوامی۔
مشکلات اور.شہرقائد کو درپیش مسائل سے جھٹکارہ دلانے میں کردار ادا کرین گے. انہوں نے مذید کہاکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے شہر قائد میں دہشتگردی کیخلاف آپریشن کو جاری رکھنے کا بیان خوش آیند ہے ، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بلاتفریق آپریشن وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات سے معلوم ہوتا ہے دہشت گرد اب بھی شہر میں موجود ہیں اور دہشتگردی کو ختم کرنے میں مزید وقت درکار ہے۔
انہوں نے کہاکہ آئے روز خطرناک دہشتگردوں کو مقابلوں میں مارنے کے پولیس کے دعوے اور جاری آپریشن میں ہزاروں دہشتگردوں کی گرفتاری کے باوجود شہر میں ٹارگٹ ، کلنگ اور بھتہ خوری کے واقعات سوالیہ نشان ہیں اس پر تمام اسٹیک ہولڈرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سوچنے کی ضرورت ہے۔