مفتی محمد نعیم کی قیادت میں لبیک حرمین ریلی تمام مذہبی جماعتوں کی شرکت اور قائدین کا خطاب

Jamia Binoria Rally

Jamia Binoria Rally

کراچی : تحریک دفاع حرمین کے تحت شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم کی قیادت میںلبیک حرمین شریفین جلوس اور جلسہ کیا گیا جس میں جماعت اہلسنتجماعة الدعوةجمعیت علماء اسلام (سمیع الحق) تحریک تحفظ ختم نبوة ، مرکزی جمعیت اہل حدیث ، انجمن دعوت اہلسنت والجماعة پاکستان ،تحریک غلبہ اسلام ، تحریک خدام الفرقان ، انصار الامہ ، الرحمت ٹرسٹ سمیت دیگر چھوٹی بڑی سیاسی و مذہبی تنظیموں کے قائدین جبکہ جامعة العلوم الاسلامیہ علامہ بنوریہ ٹاون ، جامعہ دارالعلوم کراچی ، جامعة الرشید ، جامعہ فاروقیہ شاہ فیصل کالونی ، جامعہ اشرف المدارس گلستان جوہر ، جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ ،جامعہ دراسات الاسلامیہ ، اسلامک یونیورسٹی ،جامعہ احسن العلوم ،جامعہ ابوبکرسمیت دیگر چھوٹے بڑے مدارس کے منتظمین شریک تھے۔

اس موقع تحریک دفاع حرمین شریفین کے سربراہ مفتی محمد نعیم ،اہلسنت والجماعت کے مرکزی صدر مولانا اورنگزیب فاروقی ،جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما امیر حمزہ ، تحریک غلبہ اسلام کے مولانا عبداللہ شاہ مظر،جمعیت علماء اسلام (س) کے مولانا حماداللہ ، مرکزی جمعیت اہل حدیث کے مولانا یوسف قصوری، انصار الامہ کے مرکزی رہنما مولانا بدر منیر، اہلسنت والجماعت کراچی کے مولاانا ربنواز حنفی سمیت دیگر چھوٹی بڑی مذہبی جماعتوں کے قائدین نے خطاب کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قائدین نے سعودی عرب سے اظہار یکجہتی کیلئے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر عہد کیا کہ وہ حرمین کے خلاف کسی بھی سازش کو برداشت نہیں کریں گے ، پاکستان کی اہلسنت عوام ایک یکجاں ہوکردفاع حرمین شریفین کے پلیٹ فارم سے سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، حکومت فی الفور عرب اتحاد کا حصہ بنے جو لوگ سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگانے والے بتائیں کیا افغان جنگ میں قوم کو جھونکنے کا فیصلہ درست تھا اس وقت بھی عوام نے فیصلے کی مخالفت کی تھی آج بھی سعودی عرب کی حمایت میں ملکی عوام کھڑی ہے۔

یمن اور ایرن کا نہ نہ سرحدی کوئی تعلق اور نہ مذہبی تعلق ہو پھر یمن میں مداخلت کس لیے جاتی ہے، ایران یمن میں مداخلت ختم کرے ، حرمین عالم اسلام کا مرکز ہے اللہ نے یہ سعادت بخشی ہے کہ اس میں جو بھی داخل ہوتاہے اس کو امن مل جاتاہے ، یہ امن جن لوگوں کو پسند نہیں وہ حرمین کے خلاف سازشیں کررہے ہیں پاکستان کی بحری ، بری افواج حرمین کے تحفظ کیلئے اقدام اٹھائیں ، مفتی محمد نعیم کی سربراہی میں آج یہ عظیم الشان اجتماع آل سعود کے ساتھ ہے اور مطالبہ کرتاہے کہ حکومت سعودی عرب کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرے۔

آج علماء طلبہ نے سڑکوں پر آکر بتادیا کہ پوری قوم سعودی عرب کے ساتھ ہے ایران پوری دنیا میں بدمعاش بنا ہوا ہے پاکستان کو جب بھی کوئی مشکل پیش آئی سعودی عرب نے ساتھ دیا ہے اور ایران ہمیشہ پاکستان کو نقصان پہچاتا رہا ہے ایران پاکستان میں فرقہ وارانہ قتل وغارت گری میں ملوث ہے ، جبکہ سعودی عرب نے آج تک کسی قاتل کو نہ پناہ دی ہے اور نہ اس کی پشت پناہی کی ہے ایران عالم اسلام کے خلاف امریکا ، اسرائیل کے ایجھنڈے پر کاربند ہے، اس موقع پر رہنماء نے مزید کہاکہ عسکری وسیاسی قیادت کا سعودی عرب کا دورہ خوش آیند ہے ، پہلے ہی تنہا ہیں سعودی عرب کا ساتھ نہ دیکر ہمیں مزید تنہا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

انشاء اللہ تحریک دفاع حرمین شریفین اس وقت جاری رہے گی جب تک حکمران سعودی عرب کی کھل کر حمایت نہیں کرتے۔ رہنماؤں نے ایرانی کمانڈرکے اس بیان کی شدیدمذمت کی جس میں انھوں نے سعودی عرب کے تمام شہروں کونشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے،جس کی جتنی جائے مذمت کی جائے کم ہے۔ سعودی عرب سے ہمارا رشتہ صرف دوستی کا نہیں بلکہ ایمان کا رشتہ ہے، حرمین شریفین کا مسئلہ کسی ایک مکتبہ فکر کا نہیں بلکہ عالم اسلام کا مسئلہ ہے ،اس قسم کے غیرذمہ دارانہ بیانات سے گریز کیا جائے۔

Jamia Binoria Rally

Jamia Binoria Rally

Mufti Naeem

Mufti Naeem