کراچی : جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جسٹس سعید الزمان صدیقی اچھی سلجھی اور محبت وطن شخصیت تھی۔
آئین وقانون کی بالادستی کیلئے ان کی گراں قدر خدمات کوکبھی فراموش نہیں کی جاسکتا،بطور جج ان کی خدمات گراں قدر ہیں آمر کے سامنے گھٹنے ٹیکنے سے انکارکرنا ان کا عظیم کارنامہ ہے۔
مرحوم کی خدمات کو ہر طبقہ قدر کی نگاہ سے دیکھتاہے ،آج ان کے انتقال سے پوری قوم پر سوگ کی کفیت طاری ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل سے نوازے۔آمین۔