مفتی محمد نعیم کے صاحبزادے کے ولیمے میں اہم سیاسی شخصیات اور جید علماء کرام کی شرکت

Karachi

Karachi

کراچی : جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ ٹاؤن کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم کے صاحبزادے کے دعوت ولیمہ کراچی کے مقامی شادی لائن کی گئی جہاں اہم سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین اور مذہبی وسیاسی رہنماوں اور جید علماء کرام نے شرکت کی ولیمہ سب سے بڑا مذہبی وسیاسی اجتماع بن گیا۔

جمعرات کی شب مفتی محمدنعیم کے صاحبزادے فرحان نعیم کے ولیمہ کراچی بہادر آباد کے مقامی شادی لائن میں دیا گیا جس میں جید علماء تاجروں سیاسی وسماجی رہنماوں سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

شیخ الاسلام مفتی محمدتقی عثمانی ،مفتی رفیع عثمانی ، مولانا مفتی عبدالرحیم ، مولانا زورولی خان صاحب،وفاق المدارس کے جنرل سیکرٹری قاری محمد حنیف جالندھری ، سیاسی رہنماوں میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق صاحب،جماعت اسلامی کے سابق امیر سید منور حسن،جمعت علماء اسلام سندھ کے رہنماء ناصر محمود سومرو اور راشد محمود سومرو، قاری محمد عثمان ، ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار،رہنماء عبدالحسیب شیخ ، پی ایس پی کے رہنماء ڈاکٹر صغیر احمد،سماجی رہنماء عالمگیر ، نصار برنی ، مرزا اختیار بیگ، مرزا اشتیاق بیگ سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کی دیگر اہم شخصیات اور کراچی بھر کے مدارس جامعہ فاروقیہ ، علامہ بنوری ٹاون ، جامعہ اشرف المدارس ، جامعہ دارلخیر ، جامعہ احسن العلوم کراچی سمیت دیگر دینیہ کے مہتممین ، وکلاء ، صحافی اور تاجروں سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی سینکڑوں شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر معروف قاری ابراھیم کانسی نے تلاوت کلام سے ماحول کو پرنور بنایا اور شیخ الاسلام مفتی محمدتقی عثمانی نے خصوصی دعا کرائی ۔تقریب کے آخر میں رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے مہمانوں کی ولیمے میں آمد پر شکریہ ادا کیا۔