فیصل آباد: سنی اتحاد کونسل پنجاب کے جنرل سیکرٹری کے مفتی محمد سعید رضوی کا اپنی سیاسی سر گرمیاں ترک کرنے کا اعلان ۔باضابطہ طور پر اپنا استعفیٰ سنی اتحاد کونسل کی مرکزی قیادت کو بھجوادیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سنی اتحاد کونسل پنجاب کے جنرل سیکرٹری مفتی محمد سعید رضوی نے بیرون ملک سے پاکستان واپسی کے موقع پر مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی تمام تر سیاسی سر گرمیوں کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے اور تحریری طور پر سنی اتحاد کونسل کی مر کزی قیادت کو اگاہ کر دیا ہے انشاء اللہ آئندہ اپنی تمام تر زندگی دینی اور فلاحی کاموں میں گزارنا چاہتا ہوں موجودہ صورتحال پر گفتگو کر تے ہوئے مفتی محمد سعید رضوی نے کہا کہ ہر محب وطن شہری کو ملک کی ترقی و خوشحالی اور امن کے لئے مثالی کردارادا کرنا ہو گا۔دہشت گردوں کے خاتمے میں افواج پاکستان اور حکومت کے اقدامات قابل ستائش ہیں ۔ پوری قوم شہدا ضرب عضب کو سلام پیش کرتی ہے۔
اب تک ضرب عضب سے گردی کا 95 فیصد خاتمہ ہو چکا ہے ۔ اکادکا دہشت گردوں کا خاتمہ بھی اسی ماہ کے آخر تک ہو جائے گاپاکستانی قوم اپنی فوج کے ساتھ ملکر ناکوں چنے چبوائے گی ملک کا ہر فرد ملکی استحکام’ اس کی بقاء و سلامتی اور تحفظ کیلئے اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کرنے کو تیارہے اگر بھارت نے ایسی جرات کی توپوری پاکستانی قوم فوج کے ساتھ مل کر بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گیادہشت گردوں کے خاتمے میں حکومت اور افواج پاکستان کے اقدامات قابل ستائش ہیں ۔ پوری قوم شہدا ضرب عضب کو سلام پیش کرتی ہے ۔
اب تک ضرب عضب سے گردی کا 95 فیصد خاتمہ ہو چکا ہے پاکستان کا ہر شہری پائیدار امن کا خواہاں ہے لیکن ایک عرصہ سے ملک دشمن عناصر اپنی گھنائونی سازشوں میں مصروف ہیں جب تک آخری دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہو جاتا ضرب عضب جاری رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن و آشتی کا لازوال دین ہے جو عناصر اسلام کی آڑ میں شرپسندی کرتے ہیں وہ حقیقت میں اسلام اور ملک دشمن عناصر ہیں ۔ ان کے چہروں سے پردہ اتر چکا ہے ۔ جلد ہی وہ انجام تک پہنچ جائیں گے۔