مفتی کا درجہ بندی کرنا افسوسناک، مسئلہ کشمیر پر نظربند تمام سیاسی قیدی ہیں: علی گیلانی

Syed Ali Geelani

Syed Ali Geelani

سرینگر (جیوڈیسک) چیئرمین کل جماعتی حریت کانفرنس سید علی گیلانی نے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید کے اس بیان کہ جن سیاسی لیڈروں کے خلاف کریمنل کیس درج نہیں۔

انہیں رہا کیا جائیگا پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر سے متعلق تمام نظربند سیاسی قیدی ہیں اور ان میں سے کوئی بھی جرائم پیشہ ہے نہ ہی ان میں کسی قسم کی درجہ بندی کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مفتی کا قیدیوں میں درجہ بندی کرنا اور بعض کو کریمنل قرار دینا انتہائی غیر منصفانہ اور افسوس ناک ہے۔ مسئلہ کشمیر کیلئے ماضی میں بندوق اٹھانے والوں کو کریمنل نہیں کہا جا سکتا۔