مفتی سلیم اللہ پر فائرنگ کا مقدمہ درج

Mufti Saleem Ullah

Mufti Saleem Ullah

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) پولیس نے مفتی سلیم اللہ پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ زخمی مفتی سلیم اللہ کے بھائی ثناءاللہ خان کی مدعیت میں اورنگی ٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز ایم پی آر کالونی میں پیش آیاجہاں پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے عربیہ سلیم اکیڈمی کے مہتمم کی کار پر فائرنگ کرکے انہیں زخمی کردیا تھا، مفتی سلیم اللہ کو کمر اور پیٹ پر دو گولیاں لگیں۔