سرینگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے الزام لگایا ہے کہ مفتی محمد سعید کی قیادت والی مخلوط حکومت ریاست کو تقسیم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے۔
عوام پی ڈی پی، بی جے پی اتحاد کے مبینہ مذموم ارادوں اور منصوبوں کو خاک میں ملانے کیلئے متحد ہو جائے۔
اپنی رہائش گاہ پر وادی کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے پارٹی عہدیداران اور کارکنان سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس ریاست کی وحدت، انفرادیت، مفادات، سالمیت، پہچان اور کشمیریت کی عظیم علامت رہی ہے۔