پشاور: اسلامک رائٹرز فورم پاکستان کے چیئرمین عزیز اللہ پکتوی اور مرکزی صدر سید احسان اللہ شاہ نے فورم کی نئے رکنیت ساری کے لیے مرکزی کنوینر کی حیثیت سے مخلص یار کو ذمہ داری سونپ دی اور ان کو ذمہ داران نے ہر صوبے کے لیے ایک ایک کنوینرمع معاون کنوینر کے بارے میں بتایا کہ یہ آپ کی ذمہ داری ہے آپ جس کو چاہے ہر صوبے کے لیے فعال کنوینرز کا انتخاب کر لیں۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی کنوینرمخلص یار نے اعلی سطحی میٹنگ کے بعد صوبہ خیر پختونخوا کے نئے تنظیم سازی کے لیے مفتی محمد سلیمان اور ممتاز کالم نگار رضوان اللہ پشاوری کو کنوینر منتخب کر لیا آج ہی سے مذکور ذمہ داران نئے رکنیت سازی کو جاری کریںگے،رکنیت سازی کی باقاعدہ افتتاح اسلامک رائڑز فورم پاکستان کے جنرل سیکرٹری مفتی سراج الحسن سے کریں گے۔
رضوان اللہ پشاوری 0313-5920580 معاون کنوینر اسلامک رائٹرزفورم کے پی کے