موغا دیشو (جیوڈیسک) صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں امن بحالی فوج کے کمپانڈ پر سوڈانی تنظیم الشباب کے جنگجوں نے حملہ کر دیا۔ جس کے نتیجے میں اقوام متحدہ کی امن فورسز کے چار اہلکار سمیت بائیس افراد ہلاک ہو گئے۔
برطانوی نمائندہ خصوصی مارک لل گرانٹ نے حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسطرح کے بزدلانہ حملوں سے اقوام متحدہ کے امن مشن کو سبو تاژ نہیں کیا جاسکتا۔ اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امن فوج کیاہلکاروں نے حملے کا موثر جواب دیا جسکی وجہ سے حملہ آوروں کو سخت نقصان اٹھانا پڑا۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز ہونے والے حملوں میں امن مشن کے چار رضاکار فوجیوں اور سات حملہ آوروں سمیت بائیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والے گروپ الشباب کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی امن فوج امریکی مفادات کے لئے کام کر رہی ہے اور اسطرح کے حملے مستقبل میں بھی جاری رکھے جائیں گے۔