مغل اعظم کو بالی ووڈ کی صدا بہار فلم قراردیدیا گیا

Mughal Azam

Mughal Azam

محبت کی لازوال داستان مغل اعظم کو بالی ووڈ کی صدا بہار فلم قرار دیدیا گیا۔ شہزادے سلیم اور انارکلی کی محبت کی داستان، جسے دیواروں میں چنوا دیاگیا۔یہ کہانی فلم کی صورت میں آئی اور مدھو بالا اور دلیپ کمار کی بہترین اداکاری نے امر کر دیا۔ بالی ووڈ کی فلمی تاریخ میں مغل اعظم کا اپنا ایک خاص مقام رہا ہے۔ مغلیہ سلطنت کے شاہی پس منظر میں عالیشان سیٹ، بہترین مکالموں اور دلفریب موسیقی نے اس فلم کو ایک شاہکار بنا دیا۔

یہ بلیک اینڈ واہائٹ فلم پچاس سال سیزیادہ عرصہ پہلے ریلیز ہوئی تھی لیکن آج ایک بار پھرخبروں کی زینت ہے۔بالی ووڈ کو رواں سال سوسال پورے ہوئے جس پر صدا بہار فلموں کا برطانیہ میں سروے کیا گیا۔ ان میں سب سیزیادہ ووٹ جس فلم کو ملے وہ دلیپ کمار اور مدھوبالا کی فلم مغل اعظم ہے۔