مغل یوتھ آرگنائزیشن سٹی کوٹلی کی تنظیم سازی کر دی گئی
Posted on July 9, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
کوٹلی : مغل یوتھ آرگنائزیشن سٹی کوٹلی کی تنظیم سازی کر دی گئی۔ صدر جمیل الدین اسلم،جنرل سیکرٹری آصف عطاء مغل منتخب ہو گئے۔ مغل یوتھ آرگنائزیشن کے تمام نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد۔ تفصیلات کے مطابق مغل یوتھ آرگنائزیشن کوٹلی سٹی کی تنظیم سازی کے حوالہ سے ایک اہم اجلاس زیر صدارت واجد شام مغل منعقد ہوا۔
اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اجلاس میں مہمان خصوصی آفتاب قریشی تھے ۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض فیصل منیر مغل نے سر انجام دئیے۔ اجلاس میں اتفاق رائے سے مغل یوتھ آرگنائزیشن سٹی کوٹلی کی باڈی کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ جس کے مطابق صدر جمیل الدین اسلم، نائب صدر سرفراز عالم، نائب صدر اول سلیمان مغل، نائب صدر دوئم عنصر مغلَ
نائب صدر سوم شہزاد مغل، جنرل سیکرٹری آصف عطاء مغل، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عمران مغل، پرسنل سیکرٹری دانش قریشی، آرگنائزر حامد مجید مغل، ڈپٹی آرگنائزر ناصر اقبال مغل، وقار حیدر مغل، سیکرٹری مالیات شہزاد احمد، سیکرٹری نشر و اشاعت وقار حیدر مغل منتخب ہو گئے۔ نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی گئی۔