مغل یوتھ آرگنائزیشن کھوئی رٹہ کی تنظیم سازی پر نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں
Posted on July 2, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
کوٹلی : مغل یوتھ آرگنائزیشن کھوئی رٹہ کی تنظیم سازی پر نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ وہ اپنے عہدے کا پاس رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے ادا کریں گے۔ مغل یوتھ آرگنائزیشن ضلع بھر میں تنظیم سازیوں کو مکمل کر کے بھرپور انداز میں اپنا کام کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار مغل یوتھ آرگنائزیشن کوٹلی کے صدر واجد شام مغل،طلعت محمود مغل سیکرٹری جنرل ذیشان ضمیر مغل، راحیل رؤف مغل، اور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مغل یوتھ کے تمام عہدیدار آرگنائزیشن کے لئے بھرپور طرح سے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
انشاء اللہ جلد ہی ضلع کے باہر بھی اس کو منظم کریں گے۔ اور اپنی قوت کو یک جا کر کے بہتر انداز میں اپنی قوم و قبیلہ کے لئے عزت کا باعث بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کھوئی رٹہ میں مغل یوتھ آرگنائزیشن کی نو منتخب باڈی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔