ابوظبی (اصل میڈیا ڈیسک) ابوظبی کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید نے کہا ہے کہ ہم سعودی عرب کے ساتھ ٹھوس اسٹریٹجک تعلقات اور اقتصادی انضمام کو مستحکم کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔
محمد بن زاید نے زور دے کر کہا کہ خلیجی ممالک کی مشترکہ ایکشن عمل میں بھائیوں کے درمیان مشاورت ایک ضروری ستون ہے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید کے درمیان قصر الوطن میں ملاقات کی خبر دی تھی۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود اپنے خلیجی دورے کے دوسرے مرحلے پر منگل کو متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی پہنچے جہاں امارات کے ولی عہد اور مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر الشیخ محمد بن زید آل نھیان نے ان کا استقبال کیا۔
ابوظبی کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ریاست کے اعلیٰ ترین اعزاز “تمغہ زاید” سے نوازا۔
ابوظبی سعودی ولی عہد کا خلیجی دورے کا دوسرا پڑاؤ ہے ان کے خلیجی ممالک کے دورے کا آغازپیر کو سلطنت عمان سے ہوا جہاں انہوں سلطنت عمان کے فرمانروا سلطان ہیثم بن طارق سے ملاقات کی تھی۔
بعد ازاں شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے سلطنت عمان سے امارات کے لیے کوچ کیا۔
مسقط میں عمان کے سلطان ہیثم بن طارق نے العالم پیلس سے سعودی ولی عہد کو الوداع کہا۔
ولی عہد کی الوداعی تقریب میں سلطنت عمان کے بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کے امور کے نائب وزیر اعظم اسعد بن طارق آل سعید، ثقافت اور کھیلوں کے وزیر ذی یزان بن ہیثم آل سعید، شاہی دربار کے انچارج لیفٹیننٹ جنرل سلطان النعمانی، وزیر داخلہ شہزادہ حمود بن فیصل البوسعیدی، سعودی عرب میں عمان کے سفیر فیصل بن ترکی آل سعید، اور مسقط میں خادم الحرمین الشریفین کے سفیرعبداللہ بن سعود العنزی موجود تھے۔