لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کی اصلاح کیلیے ثقلین مشتاق اور ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچ عمررشید کام کریں گے۔
پیسر محمد حسنین کا بولنگ ایکشن بگ بیش لیگ کے دوران رپورٹ ہوا تھا،لاہور میں قائم آئی سی سی کی منظور شدہ بائیو مکینکس لیب میں ٹیسٹ کے بعد رپورٹ کرکٹ آسٹریلیا کو بجھوائی گئی تھی،اس میں کئی گیندوں میں بازو کا خم 15 ڈگری کی حد سے زائد پایا گیا۔
بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار دیے جانے پر محمد حسنین پر انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہوئے،انھیں ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میچز میں شرکت سے بھی روک دیا گیا تاہم اب ان کے ایکشن کی اصلاح کیلیے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کام کیا جائے گا، کلیئر ہونے پر ہی پیسر کو انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملے گی۔