کراچی (اسٹاف رپورٹر) علامہ کامران قادری نے کہا کہ قران مجید ہمیں شان رسالت سکھاتا ہے قران کی تلاوت تمام دنیاوی پریشانیوں سے بچاتا ہے عشق رسول ۖ سے سرشار ہی کامیاب ہوتا ہے سیرت النبی ۖ پر عمل کرتے ہوئے ہمیں اپنے عقائد و نظریات درست رکھان چاہیئے، محفل میلاد کرنے والوں اور اس میں شرکت کرنے والوں پر رحمتوں اور برکتوں کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں ان خیالات کا اظہار علامہ کامران قادری نے صوفی غلام نبی میموریل لائبریری کے زیر اہتما م کھو کھر آپار میں عظیم الشان محفل میلادسے خطاب کرتے ہوئے کیا محفل میلاد سے مولانا عبدالوارث قادری ،مولانا قاضی محمد بلال،حق پرست رکن قومی اسمبلی ساجد خان ،مفتی شفاعت رسول نعیمی ،مولانا غلام جعفر قادری،مفتی محمد ہاشم نعیمی ،مولانا اشرف چشتی،مولانا حافظ محمد اسلم ،مولانا آفتاب قادری،توصیف الدین قادری،ضیاء الدین قادری،شہزاد قادری کے علاوہ دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اس موقع پر سینکڑوں کی تعداد میں عوام موجود تھی محفل سے اپنے خطاب میں علامہ کامران قادری نے مزید کہاکہ درود و سلام کا ورد دلوں کا جلا بخشتا ہے۔
ہمیں چاہیئے کے معاشرے سے اندھیروں اور بے راہ روی کے خاتمے کے لئے ذیادہ سے ذیادہ دورد و سلام اور ذکر کی محفل کا اہتمام کریں اس موقع پر محفل سے خطاب کرتے ہوئے محمد اظہر خان قادری نے کہاکہ ضلع ملیر وکورنگی کے علاقوں میں ماہ ربیع الاول اور40روزہ محافل کے موقع پر بلدیاتی و حفاظتی انتظامات کے حوالے سے سہولیات کی فراہمی پر کمشنر کراچی ،ملیر کے منتخب عوامی نمائندوں ،ڈپٹی کمشنر کورنگی ، رینجرز و پولیس افسران ،کے الیکٹرک ،بلدیہ ملیر اور کورنگی سے اظہار تشکر کیا اور اُمید ظاہر کی کہ مذہبی تہواروں پر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ مستقل بنیادوں پر علاقائی ترقی اور سہولیات کی فراہمی کے ساتھ حفاظتی انتظامات کو جاری رکھا جائیگا۔