محرم کے انتظامات میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی‘قیصر رند

Muharram

Muharram

چک جھمرہ (جیوڈیسک) ماضی کی طرح اس بار بھی شہریوں کے تعاون سے محرم الحرام میں امن و امان کو یقینی بنایا جائے گا۔ محرم میں تمام محکمے اپنے فرائض احسن طریقہ سے سر انجام دیں جس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وال چاکنگ اورشرانگیز تقاریر کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر قیصر عباس رند نے محرم الحرام کے سلسلہ میں منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی کسی شکایت کا موقع نہیں دیا جائے گا۔ میٹنگ میں ٹی ایم او سعید انور‘ تحصیلدار ضمیر حیدرشاہ‘ ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم بھٹی‘ طاہر کاظمی ‘منور علی شاہ ودیگر اور امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔