اسلام آباد (جیوڈیسک) محرم الحرام کی آمد کے ساتھ ہی ملک میں تیل گھی، آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔
محرم الحرام میں نظرونیاز کے سبب تیل، گھی، آٹے اور چینی کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔ طلب کو جواز بنا کر ملک میں تیل کی قیمت گذشتہ چار روز میں ایک سو چالیس روپے سے بڑھ کر ایک سو انچاس روپے، گھی کی قیمت ایک سو تینتالیس روپے سے بڑھ کر ایک سو پچپن، پانچ کلو آٹے کا بیگ دو سو پچیس روپیسے بڑھ کر دو سو پینتیس جبکہ چینی کی قیمت باون روپے کلو سے بڑھ کر اٹھاون روپے کر دی گئی ہے۔