اسلام آباد (جیوڈیسک) محرم کی آمد پر مجالس کا آغاز ہو گیا ہے اور کئی شہروں میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ محرم الحرام کا چاند نظر آتے ہی ملک بھر میں مجالس عزا کاسلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ نواب شاہ میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ صابر حسین نے کہا۔
کہ حضرت امام حسین دین اسلام کو بچانے کے لئے شہید ہوئے اور مسلمانوں کو امام حسین کے نقش قدم پر چلنا چاہئے۔ محرم کے آغاز پر پشاورمیں افغان مہاجرین کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ دموٹر سائیکل پر ڈبل سواری ، اسلحہ کی نمائش اور گاڑیوں میں سیاہ شیشوں کے استعمال پربھی پابندی ہوگی۔
جعفرآباد، نصیرآباد میں بھی دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔ جبکہ عاشورہ پر موبائل سروسز معطل کی جائے گی۔ محرم کی آمد پر فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی مجالس کاآغاز ہو گیاہے۔
ضلع میں انسٹھ علما کے شہر میں داخلے اور تیس علما کے تقریر کرنے پر بھی پابندی عاید کی گئی ہے۔ چینیوٹ اور دیگرشہروں میں بھی مجالس منعقد کی جارہی ہیں اور ساہیوال میں اسلحہ کی نمائش اورفرقہ وارانہ تقاریر پر پابندی ہوگی۔