لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے قومی رہنما، کوارڈئینیٹر وزیر اعلیٰ پنجاب رانا مبشر اقبال اور جنرل کونسلر کاہنہ محمد سجادنے اپنے بیان میں کہا کہ محرم الحرام سب کیلئے عقیدت و احترام کا مہینہ ہے۔واقعہ کربلا ہمیں صبر، ایثار و قربانی کا درس دیتا ہے۔
امن و امان کے قیام میں سکیورٹی اداروں کا کردار مثالی رہا جس کی وجہ سے امن و امان کی فضا قائم رہی۔ بھائی چارہ کی فضا قائم رکھنے کیلئے امن کمیٹی ممبران ،پولیس اہلکاروں،اور دیگر اداروں نے اپنا احسن کردار ادا کیامزید کہا کہ حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا کر عوامی خدمت کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دئیے عوام دھرنا سیاست مسترد کر چکے ،شہداء کربلا کی تعلیمات پر عمل کر کے معاشرے کو امن و امان کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے۔