محرم الحرام کی پہلی رات کیلئے مجالس کا سکیورٹی پلان تیار

Security

Security

فیصل آباد (جیوڈیسک) جلوسوں اور مجالس کی حفاظت کیلئے پولیس کے 4 حصار قائم، جوان ریڈ الرٹ رہیں گے سی پی او ڈاکٹر سہیل تاجک کی ہدایت پر محرم الحرام کی پہلی رات کے جلوسوں اور مجالس کیلئے سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔ چاند رات کو ضلع بھر میں 32 مجالس اور 6 جلوس نکالے جائیں گے جن میں سے تھانہ کوتوالی میں 01 مجلس اور 01 جلوس، جھنگ بازار میں 01 جلوس، غلام محمد آباد میں 3 مجالس، رضاآباد، سرگودھا روڈ، ڈی ٹائپ، ٹھیکریوالہ، سٹی تاندلیانوالہ میں ایک ایک مجلس، منصور آباد اور نشاط آباد میں 44 مجالس، ملت ٹاؤن میں 05 جھمرہ میں 07 جبکہ ساندل بار، سٹی جڑانوالہ اور صدر تاندلیانوالہ میں 2،2 مجالس کا اہتما م ہوگا

جبکہ کوتوالی ،جھنگ بازار، ڈی ٹائپ کالونی، سٹی تاندلیانوالہ میں 01 اور ٹھیکریوالہ میں 02 جلوس نکالے جائیں گے جن کی سکیورٹی کے لئے 4 ایس پی 08ڈی ایس پی 13 انسپکٹر 49 سب انسپکٹر 38 اے ایس آئی اور 1880 جوان تعینات کئے گئے ہیں جلوسوں کے لئے 04 حصار قائم کئے گئے ہیں

جن میں سب سے پہلے والنٹیرکے ذریعے آ نے وا لے شہریوں کی شناخت اور سرچنگ کی جائے گی، دوسرے مرحلے میں خواتین وحضرات مجلس کے لئے ایک راستے سے داخل ہوسکیں گے، تیسرے مرحلے میں واک تھرو گیٹ میٹل ڈیٹکٹر سے سویپنگ کی جائے گی جبکہ چوتھے اور آخری مرحلے میں عبادت گاہوں کے ہال میں بھی سکیورٹی تعینات کی جائے گی۔