محرم الحرام میں سیکورٹی انتظامات کی کار کردگی بہتر بناتے ہوئے پولیس کے جوانوں اور آفیسران پر مشتمل فلیگ مارچ پاسٹ کی گئی
Posted on November 12, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
بھمبر: محرم الحرام میں سیکورٹی انتظامات کی کار کردگی بہتر بناتے ہوئے پولیس کے جوانوں اور آفیسران پر مشتمل فلیگ مارچ پاسٹ کی گئی جس میں موٹروئے ٹریفک پولیس کے چاک وچوبند موٹرسائیکلوں پر دستوں۔
پولیس کی گاڑیوں جس میں بکتر بند گاڑی بھی شامل تھی مارچ پاسٹ ثاقب منیر ڈسٹرکٹ کمپلیکس سے شروع ہو کر میرپور چوک، میلاد چوک سے گزرتی ہوئی فاریسٹ ہاوس روڈ، سٹاف کالونی، پرا نی احاطہ کچہری، سماہنی چوک، سے ہوتی ہوئی بڑھنگ کی جانب روانہ ہوئی اور واپس ایس پی آفس پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی فلیگ مارچ کی ریلی نے اسسٹنٹ کمشنر طالب حسین۔
افسر مال نذاکت حسین، پی ڈی ایس پی راجہ اشفاق احمد خان، ڈی ایس پی سردار نسیم محمود، ایم ایم پی آئی چوہدری شبیر، ایس ایچ او سماہنی مرزا مقصود، ایس ایچ او بھمبر مرزا نسیم ،ایس ایچ او بر نالہ کے علاوہ کمانڈوں کے دستوں اور جوانوں نے شرکت کی۔