تلہ گنگ: تھوہا محرم خان تا جھاٹلہ سڑک کی تعمیر کے لئے گرانٹ منظور، ٹینڈر ہو گیا

Talagang

Talagang

تلہ گنگ: تھوہا محرم خان تا جھاٹلہ سڑک کی تعمیر کے لئے گرانٹ منظور،ٹینڈر ہو گیا،اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں کام کا آغاز ہو جائے گا،گرانٹ کے لئے رکن پنجاب اسمبلی کے دست راست ملک شہر یار اعوان کے مشکور ہیں،ملک نصیر احمد عباس و دیگر کی گفتگو۔تفصیلات کے مطابق تھوہامحرم خان تا جھاٹلہ سڑک کی حالت انتہائی خراب تھی۔

گیارہ کلو میٹر سڑک کے لئے حکومت پنجاب کی جانب سے دس کروڑ پچاس لاکھ کے فنڈز منظور ہو چکے ہیں اور ٹینڈر بھی ہو چکا ہے۔اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں سڑک کا کام شروع ہو جائے گا۔تھوہا محرم خان کے مقامی رہنما ملک نصیر احمد عباس و دیگر نے کہا ہے کہ تھوہا محرم خان کے لئے سڑک کی گرانٹ دینے پر ملک شہر یار اعوان کے مشکور ہیں۔مسلم لیگ(ن) کی حکومت عوامی مسائل حل کرنے پر توجہ دے رہی ہے۔خستہ حال سڑکی وجہ سے اہلیان علاقہ پریشان تھے۔اب لوگ سکون کا سانس لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست کو عوامی خدمت کے طور پر اپنا یا جائے تو عوام اپنے دلوں میں جگہ دیتی ہے۔مسلم لیگ(ن) نے نہ صرف این اے اکسٹھ بلکہ پنجاب بھر میں سڑکوں کے جال بچھائے ہیں۔وزیر اعظم نواز شریف او ر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی جانب گامزن ہے۔