لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے مختلف مقامات پر 250 سی سی ٹی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ ، سی سی ٹی کیمروں سے محرم کی مجالس اور جلوسوں کی نگرانی کی جائے گی۔ ڈی سی او لاہور نے اعلان کیا ہے کہ 9 ویں اور 10 ویں محرم کو شہر میں بجلی کی بندش نہ ہوگی۔
ضلعی حکام کے مطابق اس حوالے سے ڈی سی او آفس میں کنٹرول روم قائم کیا جائیگا ، اور محرم سے قبل کنٹرول روم کو فنکشنل کر دیا جائے گا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمرے محرم کے جلوس کے راستوں اور اہم مجالس کے مختلف مقامات پر لگائے جائیں گے۔
اور کنٹرول روم میں مختلف محکموں کے ملازمین 24 گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے محرم کے جلوس کے روٹس پر پیچ ورک اور لائٹنگ کا بندوبست پہلے ہی کر دیا ہے۔ ڈی سی او لاہور نے اعلان کیا کہ 9 ویں اور 10 ویں محرم کو شہر میں بجلی کی بندش نہ ہوگی۔