گجرات (چیف رپورٹر) گجرات کے رہائشی حافظ سلیمان ڈار سمیت چوہدری قیصر، چوہدری عمران ،ملک کفیل، ملک علی،کاشف بٹ اور مانی لوہار نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ محرم الحرام کامہینہ ہمیں ایثار قربانی کا درس دیتا ہے،دین حق کو بچانے کیلئے حضرت امام حسین نے اپنے پورے خاندان کے ہمراہ جام شہادت نوش کیا،امام عالی مقام اور انکے جانثار ساتھیوں نے اپنے خون سے اسلام کو جو روح بخشی اسے تاقیامت یاد رکھا جائیگا،چوہدری عمر شہزاد گجر نے کہا ہرمسلمان کو دین حق کو بچانے اور اسلام کو پھیلانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے اور محرم الحرام میں مذہبی روا داری بھائی چارے کی فضا کو فروغ دینا چاہیے۔ ۔۔۔۔۔ گجرات(سٹاف رپورٹر)موضع دھیر کے کلاں میں8محرم الحرام کا روایتی جلوس برآمد، سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات، تفصیلات کے مطابق موضع دھیر کے کلاں میں گزشتہ روز 8ویں محرم الحرام کے موقع پر چوہدری حسن نواز ساہی کے گھر سے آٹھویں محرم الحرام کا جلوس برآمد ہوا، جوکہ اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا چوہدری شاہد حسین کے گھر پر اختتام پذیر ہوا، جلوس کی قیادت حاجی مشتاق علی اورچوہدری نادرخاں مہرکا نے کی۔اس موقع پرتھانہ صدر گجرات پولیس اورچوکی غازی چک پولیس نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کررکھے تھے۔