بدین (عمران عباس) محرم کا چاند نظر آتے ہی ملک بھر کی طرح ضلع بدین میں بھی صف ماتم بچھ گئی، ضلع بھر کے چھوٹے بڑے دو سو کے قریب امام بارگاہوں اور پڑوں پر علم عباس نصب کردیا گیا ،جب کے پہلی محرم الحرام کی مجلس بھی برپا کی گئی۔۔
ملک بھر کی طرح ضلع بدین میں بھی محرم الحرام کا چاند نظر آتےہی امام بارگاہوں میں صف ماتم بچھ گئیں، ضلع بھر کے دو سو کے قریب چھوٹے بڑے امام بارگاہوں اور پڑوں میں مجلس عزاء منعقد کی گئیں اور بارگاہ امام حسین ؑ میں نذرانئے عقیدت پیش کیا گیا، بدین کے مرکزی امام بارگاہ کاشانئیہ زینبیہ میں بعد نماز مغربین علم عباس ؑ کا علم نصب کیا گیا جس کے بعد نوحہ خوانی کرکے نیاز بھی تقسیم کیا گیا۔
بعدازان بدین شہر کی مرکزی امام بارگاہ سجادیہ، امام بارگاہ عزاء خانہ زہرا، امام بارگاہ قصر شاہ نجف اور شہر بھر کی مختلف امام بارگاہوں میں مجلس برپا کی گئیں جس کے بعد مرکزی امام بارگاہ کاشانئیہ زینبہ میں رات نو بجے مجلس عزاء منعقد کی گئی اور خطیب اہلبیت مولانا مدد علی ملاح نے بارگاہ امام حسین علیہ السلام میں نذرانئہ عقیدت پیش کرتے ہوئے کربلا کا مصائب پیش کیا جس پر مومنین کی بڑی تعداد نے امام حسین ؑ اور ان کے رفقاء کو پرسا پیش کیا۔
بعد مجلس عزاء نوحہ خوانی اور سینہ زنی بھی کی گئی،جبکہ سیکیورٹی کے بھی سخت اقدامات کیئے گئے تھے، دوسری جانب مختلف امام بارگاہوں کی انتظامیہ کی جانب سے یہ شکایتیں بھی کی جارہی تھیں کہ ضلعی انتظامیہ سے بار بار ہونے والی ملاقات کے باوجود بھی نا تو ہمیں اسٹریٹ لائٹس کا بندوبست کرکے دیا گیا اور ناہی صفائی کا جس کے باعث ہمیں شدید مشکلات سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے۔۔۔