محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام ضلعی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ میاں جاوید لطیف

Meeting

Meeting

شیخوپورہ (ڈاکٹر ایم ایچ بابر سے) محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام ضلعی حکومت کی اولین ترجیح ہے ضلع شیخوپورہ میں محرم الحرام کے دوران قیام امن اور عزاداروں کی سہولیات کے پیش نظر فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ایم این اے میاں جاوید لطیف نے ڈی سی او کانفرنس روم میں محرم الحرام کے حوالے سے ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میںڈی سی او ارقم طارق،ڈی پی او سرفراز خاں ورک،اے ڈی سی رائو ریاض اعجاز، اے سی سٹی شبیر حسین بٹ ،میجر زبیر،سید رضا حسین بابرصدر متحدہ امن کونسل ،حاجی محمدطاہرممبر متحدہ امن کونسل ،محمد الیاس نائب صدر متحدہ امن کونسل ، محمد اشرف قادری صدر جمعیت علماء پاکستان،مولانا محمد اشرف طاہر صدر اہلسنت و جماعت پنجاب ،حافظ محمد فاروق محمد ی ،شیخ سرفراز ،علی احمد صابری ،محمد اکرم ولد محمد عاشق صدر جماعت الدعو ہ ،قاری عابد حسین ممبر امن کمیٹی حافظ محمد اشفاق گجر صدر سپاہ صحابہ ،قاری عزیز الرحمان امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث کے علاوہ متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی ،ایم این اے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین پیغام انسانیت کا درس دیتا ہے۔

Security Arrangement

Security Arrangement

انہوں نے ہمیشہ امن ،سلامتی ،اور بھائی چارے کا پیغام دیا ہے اس لئے ہم سب کا فرض ہے کہ ہم اپنے باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ان کے اس پیغام پر عمل کریں تاکہ باہمی نفرتوں اورقدورتوں کا خاتمہ ہو سکے ۔ڈی سی او ارقم طارق نے کہا کہ محرم الحرام میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے ہدایات کیں کہ جلوس کے روٹس پر پیج ورک، صفائی کے انتظامات،ٹف ٹائلزکی تنصیب،مین ہولز کی صفائی، وال چاکنگ کے خاتمہ،لائٹس اور جنریٹرز کی فراہمی سمیت سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے ۔محرم الحرام کے دوران سکیورٹی ادارے ،پولیس اور سول ڈیفنس کے رضا کاروں کے دستے جلوسوں کے آگے اور پیچھے مامور رہیں گے۔ڈی سی اوارقم طارق نے محکمہ ہیلتھ کے افسران کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور تمام تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتالوں میں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے عملہ الرٹ رہے گا۔

اس موقع پر ڈی سی او نے ڈی ایس پی ٹریفک کوجلوس کے دوران ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز احمد خاں نے کہا کہ ضلعی پولیس محر م الحرام کے دوران اپنے فرائض مکمل ذمہ داری اور غیر جانبداری سے سر انجام دے گی تاہم انہوں نے واضع کیا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے مجالس اور جلوسوں کے منتظمین سے کہا کہ وہ مقررہ اوقات اور روٹس کی پابندی کو یقینی بنائیں۔