ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) محرم الحرام میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے علماء کرام ، امن کمیٹی کے ممبران تحریک فقہ جعفریہ کے ذمہ داران علاقہ کی سیاسی و مذہبی شخصیات ، محرم الحرام کمیٹی کے منتظمین ،کا اہم اجلاس سید ناظم حسین شاہ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔
اجلاس میں مقامی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد معران مارتھ، ٹی ایم او ٹیکسلا قمر زیشان، ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل ساجد گوندل ، ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلاا راجہ حسن اختر، ایس ایچ او تانی سٹی واہ کینٹ ظہیر الدین بابر،رکن صوبائی اسمبلی حاجی ملک عمر فاروق ،منتخب کونسلران مسلم لیگ بلدیہ ٹیکسلا ایوب صراف، عمر رشید، محمود شاہ، طاہر محمود طاہری، اللہ دتہ اعوان،ملک پرویز ٹھیکیدار ، پی ٹی آئی کے کونسلر گلزار شاہ،، سید مہتاب حسین شاہ سید دستار علی شاہ ، شہزادہ عمران حیدر نقوی،محرم الحرام کمیٹی تحصیل ٹیکسلا کے صدر سید زاہد حسین شاہ، جنرل سیکرٹری امن کمیٹی سید شبیر حسین شاہ، جے یو آئی ضلعی رہنما اقبال فاروقی، سفیر عالم ،جماعت اسلامی عتیق الرحمان ، غلام سرور،کرنل (ر) کاظم شاہ،پیر سعید احمد نقشبندی،مولانا مہدی شیرازی، سید قاصد حسین شاہ، سید اسد علی نقوی،کے علاوہ کثیر تعداد میں عمائدین علاقہ شریک تھے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل ساجد گوندل نے کہا کہ جلوس کے حوالے سے وقت کی خاص پابندی کی جائے جبکہ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے ، محرم الحرام میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے انتظامیہ ہر ممکن تعاو ن کرے گی،اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ اندرونی معاملات بہتر ہیں تاہم بیرونی خدشات کے پیش نظر ہمیں ہر اجنبی شخص کے اوپر کڑی نظر رکھنی ہوگی۔
جلوسوں اور مجالس عزا کے ا نعقاد پر علماء کرام اور امن کمیٹی کے ممبران با نفس نفیس شریک ہونگے جو امن کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، محرم الحرام کمیٹی کے صدر سید زاہد حسین شاہ کا کہنا تھا کہ فقہ جعفریہ کے ذمہ داران انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاو کریں گے تاہم جلوسوں میں سیکورٹی کے انتظامات کو سخت کرنے کی ضرورت ہے ، رکن صوبائی اسمبلی حاجی ملک عمر فاروق کا کہان تھا کہ واہ ٹیکسلا امن کا گہوارہ ہے تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے افراد امن کے خواہاں ہیں۔
اجلاس میں محرم الحرام میں ڈبل سواری پر پابندی لگانے کی بھی تجویز دی گئی ، جس پر ڈی ایس پی ٹیسکلا سرکل ساجد گوندل نے بتایا کہ اعلیٰ افسران کو اس تجویز کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا جو بھی ہدائت ہونگی پولیس اس پر سختی سے عمل درآمد کرائے گی،ٹی ایم او ٹیکسلا کا کہنا تھا کہ جلوس کے شرکاء کو تحصیل ایڈمنسٹڑیشن کی جانب سے ہر ممکن سہولیات مہیا کی جائیں گی جن یں جنریٹرز کی فراہمی بھی ہے۔
تاکہ لوڈ شیڈنگ کے باعث جلوس کے شرکاء کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے علاوہ ازیں جلوس میں سیکورٹی انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے بیرئیرز کی تنصیب کے حوالے سے تحصیل ایڈ منسٹریشن اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038