محرم، پولیس اہلکار فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں۔ حاجی بشارت

Meeting

Meeting

لاہور (سدرہ علی سے) گذشتہ روز چئیرمین کاہنہ جناب حاجی بشارت علی رحمانی نے ایام محرم میں سکیورٹی کے حوالے پر ایک میٹنگ بلائی۔ جس میں سیاسی، سماجی رہنما کے ساتھ کاہنہ پولیس کے اعلیٰ افسر ایس ایچ او جناب عاطف معراج صاحب، وائس چئیرمین کاہنہ ارشد رضا، جنرل کونسلر ذولفقار قریشی صاحب، جناب سید عرفان شاہ صاحب جنرل کونسلر ،محمد سجاد جنرل کونسلر ،سید نذر عباس گیلانی ،ملک امانت ، یعقوب پاہٹ ،امیدوار ڈپٹی مئیر آصف رحمانی صاحب اور دیگر حضرات نے شرکت کی۔ایس ایچ او عاطف معراج صاحب نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ محرم میں سکیور ٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

پولیس اور سکیورٹی اداروں کے اہلکار اہم مقامات پر تعینات کر دئیے ہیں ،پولیس کے ساتھ ایجنسیاںاور دیگر ادارے پوری تند ہی سے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔حاجی بشارت کا کہنا تھا کہ محرم،پولیس اہلکار فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں۔اس موقع پر جنرل کونسلر محمد سجاد نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال بر قرار رکھنے کیلئے تمام مجالس اور جلوسوں پر سخت سکیورٹی انتظامات کریں۔

sidraalishakir@gmail.com
03226390480