محرم الحرام کے جلوسوں کے دوران مکانوں کی چھتوں پر اکٹھا ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی

جھنگ : ڈی سی او /ایڈمنسٹریٹر ضلعی حکومت جھنگ مقبول احمد دھاولہ نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت ایک حکم نافذ کیا ہے جس کی رو سے ضلع کی حدود میں محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کے علاوہ پبلک مقامات پر پانچ یا اس سے زائد افراد کے جمع ہونے ، اونچی آواز میں آڈیو کیسٹ چلانے،اشتعا ل میں آکر کسی مذہب ،گروپ یا پارٹی پر آوازیں کسنے،مہلک ہتھیار لاٹھی،ڈنڈا،چھری،چاقووغیرہ اور خطرناک آتشیں اسلحہ لے کر چلنے پھرنے ،نمائش کرنے اور چلانے ،ایسی خبر یا افواہ پھیلانے جس سے عوام میں خوف حراس پیدا ہو، ایسے بینر و پوسٹر آویزاں کرنے جن سے عوام میں انتشار پیدا ہو۔

ہر قسم کی وال چاکنگ اور شر انگیز عبارات تحریر کرنے ،قابل اعتراض پوسٹر اور ہینڈ بل چھاپنے و تقسیم کرنے،محرم الحرام کے جلوسوں کے دوران مکانوں کی چھتوں پر اکٹھا ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔یہ حکم یکم محرم الحرام سے نافذ العمل ہوگا۔