وزیرآباد کی خبریں 25/10/2014

گیپکو واپڈا کے زیر انتظام وزیرآباد فیڈر کے علاقہ کنڈن سیان

وزیرآباد(تحصیل رپورٹر) گیپکو واپڈا کے زیر انتظام وزیرآباد فیڈر کے علاقہ کنڈن سیان میں لاکھوں روپے مالیت کے نئے200KVA ٹرانسفارمرکی تنصیب کی گئی ایکسیئن گیپکو سردار جمشید خان نے عملہ کیساتھ ملکرڈی فیوز لگا یا اور علاقہ میں بجلی چالو کی۔ اس موقعہ پر مسلم لیگی رہنماظہور الٰہی چیمہ، ایس ڈی او گیپکو اویس احمد میمن اور واپڈا ہائیڈرو لیبر یونین کے عہدیداران محمد ارشاد گجر، میاں محمد جمیل، محمد مالک چیمہ لائن سپرنٹنڈنٹ، محمد ارشاد، زاہد اور دیگر بھی موجود تھے۔ایکسیئن سردار جمشید خان نے کہا کہ حکومت پاکستان عوامی ریلیف کیلئے اہم اقدامات اٹھا رہی ہے ، لوڈ شیڈنگ جیسے مسائل پر قابو پانے کیلئے سنجیدگی سے کوششیں کی جارہی ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف،پانی و بجلی کے وزراء خواجہ آصف اورعابد شیر علی کی خصوصی ہدایات پر اور چیف ایگزیکٹو گیپکو میاں منیر احمد کی زیر نگرانی ریجن بھر میں بجلی کے نظام کو بہتربنانے کیلئے گیپکو میدان عمل میں ہے صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی اور شکایات کا ازالہ واپڈا افسران کی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے بتایاکہ گیپکو میں دیگر کمپنیوں کی نسبت زیادہ تیزی سے کام ہورہا ہے اور ریکوریوں میں بھی گیپکو سب سے آگے ہے جو صارفین کا گیپکو افسران اور عملہ پر اعتماد کا واضح اظہار ہے ایکسیئن گیپکو نے بعدازاں علاقہ کا دورہ کیامقامی شہریوں نے گیپکو عملہ کی بہترکارکردگی کے بارے میں ایکسیئن گیپکو کو آگاہ کیا جس پر انہوں نے سٹاف کو شاباش دیتے ہوئے مزید لگن سے کام کی ہدایات کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محرم الحرام کے سلسلہ میں وزیرآباد شہر اور تحصیل بھر میں فول پروف سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے
وزیرآباد(تحصیل رپورٹر) محرم الحرام کے سلسلہ میں وزیرآباد شہر اور تحصیل بھر میں فول پروف سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔ ماتمی جلوسوں کے رستوں پر پولیس کے چاک وچوبند دستے ڈیوٹیاں دیں گے جبکہ سول انتظامیہ پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی بھرپور مدد کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنروزیرآباد رائو سہیل اختر ، اے ایس پی وزیرآبادغلام مرتضیٰ نے مین بازار اور دیگر مقامات پر جلوسوں کے روٹ کا جائزہ لینے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقعہ پرایس ایچ او تھانہ سٹی محمد اعجاز، لائن سپرنٹنڈنٹ محمد اسلم ، عقیل احمد خان لودھی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر ملک بھر کی طرح وزیرآباد شہر میں بھی سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ جلوسوں کے رستوں کی مکمل طور پر نگرانی کی جائے گی اور کسی کو بھی شر انگیزی پھیلانے نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں اے ایس پی وزیرآباد اپنی ٹیم کے ہمراہ بہترین فرائض سرانجام دے رہے ہیں،جلوس کے رستوں سے ہر قسم کی رکاوٹیں دور کرنے کیلئے محکمہ واپڈا، ٹی ایم اے ملازمین کو بھی خصوصی ڈیوٹیاں سونپ دی گئی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد نے بتایا کہ شہر کی طرح دیگر علاقوں رسولنگر، علی پور چٹھہ، گکھڑ ، احمد نگر میں بھی محرم الحرام کے حوالے سے انتظامیہ نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں تحصیل بھر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہے۔

Wazirabad News

Wazirabad News