محرم الحرام شہدائے کربلا کی یاد کو تازہ کرتا ہے : پیر طاہر سجاد کاظمی

Tahir Sajjad Kazmi

Tahir Sajjad Kazmi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) محرم الحرام شہدائے کربلا کی یاد کو تازہ کرتا ہے اور ہمیں ظالم و جابر حکمران کے سامنے کلمہ حق بلند کرنے کا درس دیتا ہے۔ محرم الحرام کے دوران زنجان آباد میں بین المذاہب کا عملی مظاہرہ کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار پیر سید طاہر سجاد کاظمی زنجانی چیئرمین نیشنل ایڈوائزی و چیئرمین تحریک محبت انٹر نیشنل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ زنجان آباد دربار حضرت سید عبدالغنی کاظمی زنجانی خانوہارنی شریف میں ہونے والی مجالس میں اہلسنت ولجماعت کے علماء کرائم کی بڑی تعداد اپنے خیالات کا اظہار کرے گی، جہاں پر عشرہ مجالس محرم الحرام بسلسلہ شہادت نواسہ رسولۖ یکم تا 9محرم روزانہ شام4بجے تا8بجے تک ہوا کرے گی۔

مجالس میں خطیب اہلسنت حضرت علامہ حسام الدین حیدر، حضرت علامہ مزمل حسین نوری، سید حسنات احمد کاظمی زنجانی حسینی کربلائی، سید طاہر سجاد کاظمی زنجانی حسینی کربلائی سید عمران طاہر زنجانی ، سید علی حسین زنجانی ودیگر علماء کرام شہدائے کربلا کے بارے میں اپنے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے،6محرم الحرام کو بعد از مجلس عزا علی اصغر کا جھولا بر آمد ہو گا،8محرم کو صبح10بجے سید طاہر سجاد کاظمی زنجانی کی رہائش گاہ پر مجلس ہو گی، شیڈول جاری۔