محرم الحرام پر سیالکوٹ میں سخت سکیورٹی انتظامات کی ہدایت

Muharram

Muharram

سمبڑیال (جیوڈیسک) ضلع سیالکوٹ کی چاروں تحصیلیں امن کا گہوارہ ہیں، تمام پولیس افسران واہلکار امن وامان کے قیام کیلئے اپنے فرائض بہتر اور ایمانداری سے سرانجام دیں، کسی بھی قسم کی لاپروائی اور غفلت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں امن کمیٹی تحصیل سمبڑیال کے زیر اہتمام ہر مکتبہ فکر کے علماء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ آپس میں بھائی چارے کو فروغ دے کر فرقہ واریت کو ختم کر کے حقیقی معنوں میں امن قائم کیا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین امن کمیٹی ضلع سیالکوٹ قاری محمد اشرف مدنی، علامہ ثناءاﷲ، امتیاز الحسن فاروقی، حنیف اﷲ سواتی سمیت دیگر علماء کرام نے محرم الحرام کے موقع پر امن وامان کے قیام کے لیے اپنی تجاویز دیں۔