کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) محرم الحرام کے ایام میں ٹی ایم اے کروڑ نے تعزیہ ، جلوسوں کے راستوں کی صفائی اور لائٹنگ کیلئے بہترین انتظامات کیئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ایس ڈی او ذکاء اللہ خان اور ٹی ایم او کروڑ ممتاز خان کلاچی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلا اور حضرت امام حسین کے ایام شہادت اور عاشورہ کیلئے ٹی ایم اے کروڑ نے خصوصی انتظامات کیئے ہیں۔ اس موقع پر تعزئیے اور جلوسوں کے راستوں پر اضافی لائٹنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔ اور ایک بڑا جنریٹر مہیا کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تھلہ قریشیاں سمیت شہر کے دیگر علاقوں ، جھرکل ، راجن شاہ ، سرگانی کے علاقوں میں صفائی کے بہترین انتظامات کیئے گئے ہیں۔