محرم الحرام میں ایک دوسرے کے جذبات کا احترام کریں۔ محمد حلیم انصاری

Haleem Ansari

Haleem Ansari

فیصل آباد : محرم الحرام میں ایک دوسرے کے جذبات کا احترام کریں یہ مہینہ ہمیں قربانی و ایثار وفا کا درس دیتا ہے اس ماہ مقدس میں واقعہ کربلاظہور پذیر ہوا جس کا مقصد اسلام کی بقا تھا۔ ان خیالات کا اظہار محمد حلیم انصاری نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ حضرت امام حسین نے نیزے کی نو ک پر قرآن پڑھ کر اسلام کا سر بلند کیا علماء ومشائخ کو خانقاھوںسے نکل کر رسم شبیری ادا کر نا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔حضرت اما م حسین کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہے ہم سب کوملکر ملک دشمن قوتوں کے عظائم کو ناکام بنانا ہوگا ۔ ہمیں صحابہ اکرم اور اہلبیت کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے محبت اور راوداری کاعملی مظاہرہ کرنا ہوگا حضرت اما م حسین باطل کے سامنے سرجکانے کی بجائے سر کٹانا پسند کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے مہینے میں شہدا ئے کربلا ہمیں یہ درس دیتے ہیں کہ ایک دوسرے کا احترام کریں ہر شخص اپنے عقائد کے مطابق نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنے اپنے انداز میں خراج عقیدت پیش کرے مقصد عبادت ہے تو پھر تفرقہ بازی سے بچنا ہوگا پاکستان پر دشمن نظریں گاڑے بیٹھا ہے اتحاد و اتفاق کی جتنی ضرورت ہمیں آج ہے اتنی پہلے نہ تھی علمائے کرام کو منبروں سے بھائی چارے اور محبت کا پیغام دینا چا ہیے ہم سب مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں یہ مہینہ ہمیں درس وفا دیتا ہے۔

اس مہینے سے ہمیں سبق ملتا ہے ایثار و وفا کا واقعہ کربلا کا مقصد دین محمدی کی بقا تھا حضرت امام حسین علیہ السلام نے اپنے کنبے کے ساتھ ریگزار کربلا میں جانیں قربان کر کے محسن انسانیت کا لقب پایا۔