محرم الحرام میں بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

Electric

Electric

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت پانی وبجلی نے بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں میں بجلی کی زیادہ سے زیادہ فراہمی کو یقینی بنائیں۔

تقسیم کار کمپنیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے عملے کی بہتر کارکردگی کیلئے ضلعی اورمقامی انتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں۔