محرم کے دوران اتحاد و بین المسلمین کو فروغ دیا جائے گا تمام مکاتب فکر کے علماء اکرام کا عزم

کراچی : شاہ فیصل کالونی میں ماہ محرم الحرام کے دوران اتحاد و یکجہتی اور بھائی چارگی کا فقید المثال مظاہرہ،تمام مکاتب فکر کے علماء اکرام اور عوام کا محرم میں اتحاد بین المسلمین کو فروغ دینے کا عزم،عشرہ محرم الحرام کے دوران عزادروں کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور قیام امن کے سلسلے میں اراکین اسمبلی کی صدارت میں علماء اکرام ،علاقہ معززین اور بنیادی سہولیات کی فراہمی پر مامور تمام اداروں کے نمائندوں کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں قیام امن اور سہولیاتی کی فراہمی کے حوالے سے متفقہ لائحہ عمل مرتب کرلیا گیا تمام امور منتظمین کے باہمی مشاورت اور تعاون کے ذریعے انجام دیئے جائیں گے اس حوالے سے شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی میں یکم تا 10محرم تک میونسپل ایمرجنسی نافذ کرکے افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ اور بروقت سہولیات کی فراہمی اور شکایات کے ازالے کے لئے شاہ فیصل زون مرکزی کنٹرول روم عاشورہ محرم تک 24گھنٹے فعال رکھا جائے گا۔

انتظامات کے حوالے سے شاہ فیصل زون مرکزی آفس میں منعقدہ علماء اکرام ،علاقہ معززین ،مساجد و امام بارگاہوں کے منتظمین ،ماتمی و تازیہ جلوس کے پرمٹ ہولڈرز اور اُن کے نمائندوں کے علاوہ رینجرز،پولیس ،ٹریفک پولیس،کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سمیت سہولیات کی فراہمی پر ماور دیگر اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہاکہ علماء اکرام اپنی تعلیمات کے ذریعے عوام میں اتحاد و بھائی چارگی کو فروغ دیں انہوں نے کہا کہ اتحاد ہی قیام امن کا ذریعے ہے قیام امن کے لئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا رکن قومی اسمبلی نے کہاکہ آج کا یہ اجلاس شاہ فیصل کالونی کے تمام مکاتب فکر کے لوگوں کے درمیان اتحاد و بھائی چارگی اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی کے فروغ کا باعث ہوگا اجلاس سے اراکین اسمبلی نشاط ضیاء قادری ،ارتضیٰ فاروقی میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کمال مصطفی نے بھی خطاب کیا جبکہ اجلاس میں سپرٹینڈنگ انجینئر بلدیہ شرقی اقبال شاہ ،XENالیکٹریکل و میکنیکل نثار سومرو ، ڈائریکٹر ہیلتھ بلدیہ شرقی اقبال احمد خان ایگزیگٹیو انجینئر شاہ فیصل زون اسلم پرویز اور دیگر افسران بھی موجود تھے اجلاس سے اپنے خطاب میں رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے رینجرز ،پولیس اور بلدیات سمیت تمام اداروں سے کہاکہ وہ ماہ محرم الحرام کے دوران قیام امن اور علاقائی مسائل کے حوالے سے شکایات باہمی تعاون اور مشاورت کے ذریعے حل کو یقینی بنا ئیں ۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی ارتضیٰ فاروقی نے کہاکہ عشرہ محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوس کے اوقات میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنا یا جائے تاکہ عبادات میں کسی بھی قسم کا خلل نہ پیش آئے اور کسی بھی قسم کی دہشت گردی اور لاقانونیت سے بچا جاسکے انہوں نے تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ماہ محرم الحرام کے دوران بھائی چارگی کو فروغ دیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ بلدیاتی ادارے عشرہ محرم الحرام کے دوران عزاداروں کو ہر مکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے اپنی تمام تر محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لائیں ،مساجد اومام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت کو بھی یقینی بنا یا جائے اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کمال مصطفی نے کہاکہ ماہ محرم الحرام کے دوران ضلع شرقی کے تمام زونز میں میونسپل ایمرجنسی کا نفاذ کرکے بلدیاتی سہولیات کی بروقت فراہمی کے لئے ہنگامی پلان مرتب کرلیا گیا ہے انشا اللہ سال گزشتہ کی طرح عزاداروں کو عشرہ محرم الحرام کے دوران مسائل سے پاک معاشرے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔