محرم الحرام اخوت، بھائی چارہ، رواداری اور یک جہتی و یگانگت کا درس دیتا ہے۔ سید اسرار احمد

مصطفی آباد/للیانی : محرم الحرام اخوت، بھائی چارہ، رواداری اور یک جہتی و یگانگت کا درس دیتا ہے۔ محرم الحرام کے دوران ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھ کر امن و امان کی مثالی فضا کو یقینی بنانا ہو گا۔ آج پاکستان کو انتہا پسندی اور دہشت گردی جیسے سنگین خطرات کا سامنا ہے ان سے نمٹنے کیلئے ہمیں اپنی صفوں میں مکمل اتحاد و اتفاق پیدا کرنا ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار سید اسرار احمد زیدی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اپنے اپنے پلیٹ فارم سے بھائی چارے کی فضا کو فروغ دینے کیلئے کردار ادا کریں۔ تخریبی کارروائیاں قوم کے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتیں۔ پوری قوم مذاہب و مسالک سے بالاتر ہو کر امن و محبت کی فضا کو قائم کرنے کیلئے کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔ حضرت امام حسین کی حیات قرآن و سنت کی عملی تفسیر اور قربانی حیات جاودانی ہے۔