لاہور : سکیورٹی سمیت انتظامی امور میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی مجالس اور جلوسوں کے انعقاد میں ممکنہ سہولتوں کی دستیابی کو یقینی بنایا جائیگا، عوام مشکوک افراد پرنظر رکھیں رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کے لئے ممبران امن کمیٹی جلوس کے آغاز سے اختتام تک ساتھ رہیں۔
ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے قومی رہنما رانا مبشر اقبال، جنرل کونسلر محمد سجاد نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا مزید کہا کہ عاشورہ محرم الحرام میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہے،سکیورٹی ادارے امن خراب کرنے کی کسی بھی مذموم کوشش کا فوری منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار رہے،محرم دین اسلام ایثار و قربانی کا درس دیتا ہے ،بھائی چارے کی فضا کو قائم کر کے ہی پاکستان کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے۔