موہلہ گائوں کے عوام نے تحریک انصاف کے امیدواروں کے کردار اور ان کے آباواجداد کی خدمات کی گواہی دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا
Posted on April 16, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
چکوال : موہلہ گائوں کے عوام نے تحریک انصاف کے امیدواروں کے کردار اور ان کے آباواجداد کی خدمات کی گواہی دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
شامل ہونے والوں میں سے اکثریت کاتعلق مسلم لیگ ن سے تھا شامل ہونے والوں میں حاجی مرزا اسلم،چوہدری طلعت محمودایڈووکیٹ او رنئے شامل ہونے والوں میںچوہدری مشتاق،حاجی ملوک،چوہدری اشرف،محمد فیاض،مغل کسر برادری اورمرزا برادری شامل ہیں میزبان مقرر چوہدری مشتاق نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم اہلیان موہلہ یہ بات واضح کرنا چاہتے ہیں۔
ہم امیدوار قومی اسمبلی راجہ یاسرہمایوں سرفراز خان کے کردار اور ان کے دادا راجہ سرفراز خان (مرحوم)کی خدمات سے بخوبی واقف ہیں اور امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری علی ناصر خان بھٹی کے کردار اور ان کے والد امیرخان بھٹی کے والد کی چکوال کی خدمات سے واقف ہیں ۔
ہم اس بات کی گواہی دیکر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتے ہیں اور تبدیلی ملک پاکستان میں آچکی ہے اور چھانے والی ہے اس موقع پر امیدواران نے پاکستان تحریک انصاف کے منشور کو بیان کیا اورتبدیلی کی اصل حقیقت واضح کی اور کہا کہ اپنے ضمیر کے مطابق ملک میں تبدیلی کیلئے ووٹ دیں۔