ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سات کے نامزد امیدوار حاجی ملک عمر فاروق نے کہا ہے کہ موہڑہ شاہ ولی شاہ کے عوام کی 26 ستمبر کو قابض ٹھیکداروں سے جان چھوٹ جائے گی،مفاد پرست ٹولہ نہ عوام کے ساتھ مخلص ہے اور نہ پارٹی کے ساتھ بلند و بانگ دعوے کرنے والے بلدیاتی الیکشن میں اپنی سیٹ بھی نہ جیت سکے۔
ٹھیکیداری نظام کو ہمیشہ کے لئے دفن کردیں گے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے یونین کونسل موہڑہ شاہ ولی شاہ میںسید حسنین شاہ ، سید وسیم شاہ، سید اسرار شاہ، ، سید اکرار حیدر ایڈووکیٹ کی جانب سے منعقدہ جلسہ سے خطاب کے دوران کیا، اس موقع پر ضلعی صدر سردار ممتاز پسوال، زیلدار سید ظہیرالحسن شاہ، کونسلر شیخ ساجد محمود،ملک سعید صدیقی،حاجی نصیرالدین،کونسلر طاہر محمود طاہری، سید واجد حسین شاہ،سید نوید عباس ، کونسلر ایوب صراف،ہمایوں خان سید اسد علی کونسلرکے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے۔
جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ملک عمر فاروق کا کہنا تھا کہ موہڑہ شاہ ولی شاہ کے عوام کے تمام مسائل ترجیح بنیادوں پر حل ہونگے،علاقہ کے لئے نو لاکھ کی گرانٹ منظور ہوچکی الیکشن کے بعد اس پر کام شروع ہوجائے گا،ٹرانسفارمر کی تنصیب سمیت سوئی گیس پریشر میں کمی کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر کام ہوگا،انکا کہنا تھا کہ موہڑہ شاہ ولی شاہ کو فتح کرنے والے ایک سیٹ بھی نہ جیت سکے۔
علاقہ میں مفاد پرستی کی سیاست کرنے والوں کو عوام نے مسترد کردیا،انھوں نے کہا کہ مخالفین ہمارے حامیوں کو جن کی تصاویر پوسٹرز پر آویزاں ہیں ڈڑا دھمکا رہے ہیں انکی سیاست دھونس دھاندلی کی سیاست پر مبنی ہے لیکن عوام بہت باشعور ہیں وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ کس نے عوام کی کڈمت کی اور ون لولی پاپ اور ذاتی مفادات کی سیاست پر عمل پیرا ہے ، اس موقع پر موہڑہ شاہ ولی شاہ کی عوام کی جانب سے ملک عمر فاروق کے سر پر پگڑی پہنا کر انھیں تاج موہڑہ شاہ ولی شاہ کا تحفہ دیا،قبل ازیں سید حسین شاہ ، سید وسیم شاہ ، سید اسرار شاہ اور ایڈووکیٹ سید اکرار حیدر کی جانب سے بنائے گئے الیکشن آفس کا افتتاح بھی کیا گیا۔۔