کورنگی مجاہد نے آل کراچی رفیق الحسینی فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا
Posted on September 9, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
کراچی : کورنگی مجاہد فٹ بال کلب سوکوارٹر کے زیر اہتمام شہید ملت عید گاہ گرائونڈ پر منعقدہ آل کراچی رفیق الحسینی فٹ بال ٹورنامنٹ کورنگی مجاہد فٹ بال کلب نے جیت لیا۔
فائنل میچ میں میزبان کورنگی مجاہد فٹ بال کلب نے اپنے مد مقابل مضبوط حریف کراچی محمڈن کو 1-0سے شکست دیکر ٹورنامنٹ اپنے نام کیا فائنل میچ کے پہلے ہاف تک دونوں ٹیموں کی جانب سے شاندار کھیل کے مظاہرے کی بدولت کھیل کسی گول سے برابر رہا تاہم کھیل کے دوسرے ہاف میں میزبان ٹیم کے سعید الحق نے اپنی انفرادی کوشش سے خوبصورت گول کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
میچ کے اختتام پر تقسیم اسناد کی تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں مہمان خصوصی سیکریٹری گلشن ملت فٹ بال کلب حافظ ضیاء الحق نقشبندی نے کامیاب ٹیم کورنگی مجاہد اور رنر اَپ ٹیم کراچی محمڈن کے کھلاڑیوں میں ٹرافی ،میڈل کے علاوہ انفرادی انعامات تقسیم کئے اور آل کراچی رفیق الحسینی ٹورنامنٹ ٹرافی کورنگی مجاہد کے کپتان کو پیش کیا گیا۔فائنل میچ میں ریفری کے فرائض نفیس الرحمن نے انجام دیا جبکہ میچ کمشنر سید نور تھے۔