اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے مختاراں مائی زیادتی نظر ثانی کیس میں ٹرائل کورٹ سے کیس کا تمام ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے مختاراں مائی زیادتی نظر ثانی کیس کی سماعت کی۔
مختاراں مائی کے وکیل اعتزاز احسن نے عدالت کو بتایا کہ عدالت نے جو فیصلہ دیا اس میں ابہام ہے،اہم شواہد کو نظر انداز کیا گیا۔ مختاراں مائی کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا۔
کہ لاہور ہائی کورٹ نے زیادتی کے 6 میں سے 5 ملزمان کو بری کر دیا تھا اور سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا، جس پر نظر ثانی کی جائے۔ مقدمے کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی گئی ہے۔