لاہور (جیوڈیسک) لاہور پولیس نے مولانا شمس الرحمان معاویہ اور علامہ ناصر عباس ملتانی کے قتل کے شبہے میں 12 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق پکڑے جانے والوں سے حاصل ہونیوالی معلومات کی روشنی میں تفتیش کو آگے بڑھایا جا رہا ہے، جبکہ مزید افراد کو بھی حراست میں لیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پتا چلا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے، تفتیشی ادارے پرامید ہیں کہ وہ جلد شمس الرحمان معاویہ اور علامہ ناصر عباس ملتانی کے قاتلوں تک پہنچ جائیں گے۔